نوجوان کی محبت میں آنیوالی امریکی خاتون کا کراچی ایئرپورٹ پر طویل انتظار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آ کر پریشانی سے دوچار ہونے والی امریکی خاتون کی حالت کا نوٹس لے لیا گیا۔ خاتون کا وزٹ ویزہ ایکسپائر ہو گیا تھا اور ان کو ایئرپورٹ پر کافی انتظار کرنا پڑا تھا جس کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوٹس لیتے ہوئے ویزے کی مدت بڑھوائی اور واپسی کے لیے ٹکٹ کا بندوبست بھی کرایا۔
کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کی محبت کی کہانی نے ایک حیران کن رخ اس وقت اختیار کیا جب اس نے ایک 33 سالہ امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلایا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پہلے ہی شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔
اونیا رابنسن اور کراچی کے نوجوان کی ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی۔ نوجوان کی باتوں نے اونیا کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ پاکستان آنے پر مجبور ہو گئیں۔ اونیا نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دی اور 9 اکتوبر 2024 کو ایک ماہ کا ویزا حاصل کیا۔
کراچی پہنچنے پر نوجوان کے والدین کو بیٹے کی پسند پرحیرت ہوئی کیونکہ خاتون اس سے عمر میں دو گنا بڑی تھی اور دو بچوں کی ماں بھی تھی۔ والدین کو اس تعلق پر اعتراض تھا اور بیٹے سے اس تعلق کو ختم کرنے کا کہا جس پر نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔
انکار کے بعد اونیا دربدر ہو گئیں کیونکہ یہاں ان کا کوئی اور جاننے والا نہیں تھا اور چند روز بعد انہوں نے واپسی کے لیے ایئرپورٹ کا رخ کیا تاہم ویزے کی مدت ختم ہونے پر وہیں موجود رہیں۔
یہ معاملہ جب گورنر کامران ٹیسوری کے علم میں آیا تو انہوں نے خاتون کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کیے اور ان کے ویزے کی مدت میں نہ صرف اضافہ کیا گیا بلکہ واپسی کے ٹکٹ کے اخراجات بھی برداشت کیے۔
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کل کراچی سے اپنے ملک کے لیے رورانہ ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی خاتون نوجوان کی واپسی کے کے لیے
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5