اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کے عہدے سے استعفا منظور کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے خود ہی پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفا دیا تھا، جسے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے منظور کر لیا۔

اس سے قبل علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی

پڑھیں:

وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف

وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مالی سال سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی فیصد نیا ٹیکس عائد کر دیا ہے جو کہ عام آدمی پر براہ راست مہنگائی کا بوجھ ڈالے گا، نئے مالی سال کے آغاز پر پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیائے خورونوش مہنگی ہو جاتی ہیں اور غریب آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہو جاتی ہے، انہوں نے وفاقی بجٹ کو “غریب دشمن اور امیر دوست” قرار دیا۔

پنجاب حکومت کے بجٹ پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وہاں بھی عوامی مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے، پنجاب کے بجٹ میں زرعی شعبہ مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا اور متاثرہ کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، جعلی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب کے کسانوں کو 2200 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس بار بھی صرف کمیشن والے منصوبوں کو ترجیح دی ہے اور خیبر پختونخوا کی طرح صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہمت نہیں کی۔بیرسٹر سیف نے پیشکش کی کہ اگر پنجاب کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں دشواری ہے تو خیبر پختونخوا حکومت تعاون کے لیے تیار ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے بانی عمران خان کے وژن کے مطابق بجٹ میں فلاحی منصوبوں کو شامل کیا اور وزیراعلی کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججز ٹرانسفر کیس، درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، جسٹس مظہر ججز ٹرانسفر کیس، درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، جسٹس مظہر تفتان بارڈر سے 1200پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن... عمران خان سیاسی قیدی، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز شامل کی جائیں، سینیٹ کی منظوری کے بغیر فنانس بل غیر آئینی ہوگا، بیرسٹر گوہر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا امریکہ روانہ ، قائمقام چیئرمین کا چارج کس کو ملا؟، تفصیلات سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • محرم کمیٹی خیبرپختونخوا کا اجلاس
  • فضل الرحمان کے بیٹے کے اغوا کی کوشش،کیا خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع نو گو ایریاز بن گئے؟
  • خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے 36 ارب کا ترقیاتی پیکیج منظور
  • وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ہدف مکمل کر لیا، صوبائی مشیر خزانہ
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کا آپریشن،5 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکسں ہدف مکمل کر لیا، صوبائی مشیر خزانہ
  • روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا