ڈی جی آئی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف احمد اسحاق جہانگیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیئے اور احمد اسحاق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ان کے علاوہ آئی جی خیبرپختون خوا اختر حیات کو بھی آئی جی کے پی کے کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ذوالفقار حمید کو تعینات کر دیا گیاہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔