چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے،گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے،گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے۔
اس سلسلے میں سعودی عرب کا بنک فنڈ فراہم کر رہا ہے.
بین الاقوامی ہوائی اڈی بھی یارک کے قریب ہی قائم ہو گا. یہاں کے علاقے کو ترقی ملے گی،لوگوں کو روزگار ملے گا،وہ یارک میں مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے قائم ہونے والی آب نوشی اسکیم کاافتتاح کرنے کے بعد جامع مسجد قباء اہل حدیث میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،
انہوں نے کہا کہ آب نوشی اسکیم صدقہ جاری ہے،یارک کی مزید چار سو خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کا گیا ہے،اس علاقے کی کل پچیس سو سے زائد خواتین مستفید ہو رہی ہیں.مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما قاری عبداللہ سلفی نے کہا کہ عدم برداشت نے امن و سکون برباد کر دیا ہے،قتل و غارت کے سبب امن تباہ ہو چکا ہے،مسلمان آپس میں لڑ رہے ہیں،خونی رشتہ داروں میں بھی جھگڑے ہو رہے ہیں،طلاق عام ہو چکی ہے،بے ادبی و بد تہذیبی پھیل گئی ہے،ہماری اجتماعیت دم توڑ چکی ہے لہٰذا اپنے اندر برداشت کا جذبہ پیدا کریں تا کہ معاشرے کا نظام پرسکون طریقے سے رواں رہ سکے.صبر و تحمل اور برداشت کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
انہیں جنت ملے گی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر راجہ اختر حسین محمدی نے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل کیا جائے. مرکزی جمعیت کی یہی دعوت ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مذہبی و سیاسی تنظیم ہے.آب نوشی اسکیم کا قیام عوام کی خدمت کا مظہر ہے.ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا عارف نے کہا کہ جس نے رسول اللہ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی.ہمیں خوشی و غمی میں سنت کے مطابق اعمال کرنے چاہئیں کیوں کہ ان کی حیات طیبہ قیامت تک کے لوگوں کے لیے نمونہ و مثال ہے. یارک میں آب نوشی کا منصوبہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کی عوام سے محبت کا اظہار ہے.فقیر اکرام اللہ نے کہا کہ دین اسلام نے اجتماعیت پر زور دیا ہے لیکن ہم انفرادیت کی راہ پر گام زن ہیں جو اسلامی تعلیمات سے ہٹ کر ہے. ہمیں انفرادی کے بجائے اجتماعی خیر کا راستہ اختیار کرنا چاہیے. آب نوشی اسکیم اجتماعیت کی علامت ہے کیوں کہ اس سے تمام لوگ مستفید ہوں گے۔
سینئر صحافی ابوالمعظم ترابی نے کہا کہ لفٹ کینال کے منصوبے پر جتنا جلدی کام شروع ہو گا اتنا جلدی تکمیل ہو گی.جو ملک بھر کے لیے مفید ہو گا. یارک میں پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کا حساب بھی مانگا جائے کہ وہ کہاں ہیں. اگر خراب ہیں تو ٹھیک کیوں نہیں کروائی جاتیں.یہ ایک اسکیم ناکافی ہے،
انہوں نے کہا کہ یارک کے قریب سی پیک پر لوٹ مار کا عمل روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،یہاں جرائم پیشہ مسلح عناصر کی موجودگی تشویش ناک ہے،تقریب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث فورس کے رہنما مولانا طارق، عقیل الرحمان، محمد عمران حسام، فرحت شکیل، مولانا محمد یوسف اور رشید بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور ان کے سفری مسائل کم کرنے کے لیے مفت اسکوٹی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے ہے جو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔
کراچی جیسے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے خواتین کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اسی مسئلے کا حل خود خواتین نے تلاش کیا اور روایتی موٹر سائیکل کی جگہ اب اسکوٹی کی طرف رجوع کیا جا رہا ہے جو دنیا بھر میں خواتین کے لیے ایک بہتر اور محفوظ سفری متبادل سمجھا جاتا ہے۔
سندھ حکومت کی اس اسکیم کے تحت وہ خواتین مفت اسکوٹی حاصل کر سکتی ہیں جو مخصوص شرائط پر پوری اتریں گی۔
اسکیم کے لیے اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ سندھ کی مستقل رہائشی ہو اور یا تو طالبہ ہو یا ملازمت پیشہ۔ اس کے علاوہ، اس کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔
قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی حاصل کرنے والی خواتین کو سات سال تک یہ اسکوٹی فروخت نہ کرنے کی پابندی ہو گی، اور انہیں روڈ سیفٹی کا عملی امتحان بھی دینا ہوگا۔
اسکیم میں ترجیحی بنیادوں پر سنگل مدر، بیوہ یا مطلقہ خواتین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ زندگی میں خود کفالت کی جانب قدم بڑھا سکیں۔
اسکوٹی کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی اور متعلقہ سرکاری محکموں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں گے۔
درخواست دینے کے خواہشمند افراد سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.smta.gov.pk پر جا کر ”پروجیکٹس“ کے سیکشن میں ”EV Scooty بیلٹ فارم“ کو بھر کر جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ اسکیم خواتین کو خودمختاری کی طرف بڑھنے، آزادی سے کام پر جانے اور اپنی زندگی کا فیصلہ خود کرنے میں ایک مؤثر قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت بھی ”پنک بائیک“ اسکیم کے ذریعے ایسی ہی کوشش کر چکی ہے، جس کا مقصد خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا اور ان کے لیے محفوظ اور خودمختار سفر کو ممکن بنانا ہے۔
مزیدپڑھیں:صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا