ٹرمپ نے نابالغوں کے تبدیلیٔ جنس کے آپریشن کی حکومتی اجازت اور تعاون کو ختم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز اور جنس کی تبدیلی سے متعلق اپنے انتخابی وعدوں پر تیزی سے عمل کرنا شروع کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 سے سال کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کروانے یا بلوغت کو روکنے کے لیے ہارمون تھراپی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیئے۔
وائٹ ہاؤس انتظامیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس طبی طریقہ کار کے لیے نابالغوں کو حاصل وفاقی مدد اور تعاون کو ختم کیا جا رہا ہے۔
اس بل کے مطابق حکومت کسی نابالغ بچے کی ایک جنس سے دوسری جنس میں نام نہاد 'منتقلی' کے لیے فنڈ، کفالت، فروغ، مدد یا حمایت نہیں کرے گی اور ان تمام قوانین کو سختی سے نافذ کرے گی جو ممنوع ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے خواجہ سرا اہلکاروں کو نکال دیں گے؛ رپورٹ
حکم نامہ میں صحت اور انسانی خدمات کے سکریٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نابالغوں کے لیے صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے تمام مناسب اقدامات کریں۔
اس حکم نامے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ امریکی محکمۂ صحت صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال اور مریض کی رازداری سے متعلق اپنی رہنمائی واپس لے لیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج سے ٹرانس جینڈر سپاہیوں کو نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
اس وقت امریکی فوج میں 15 ہزار کے قریب ٹرانس جینڈرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔