پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکا سے پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو اس کا محبوب تو اب تک نہیں مل سکا اور وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن کئی پاکستانیوں نے خاتون سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس، جو اکتوبر 2024 میں اپنے محبوب سے ملنے اور شادی کرنے پاکستان آئی تھیں، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب لڑکے کے گھر والوں نے ان کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔اونیجا اینڈریو رابنس نے یہ عرصہ کہاں گزارا؟ یہ تو پتہ نہیں چل سکا لیکن وہ اپنے 19 سالہ محبوب ندال میمن کا گھر کا پتہ بخوبی جانتی تھیں۔اونیجا اینڈریو رابنس کا ویزہ ایکسپائر ہوا تو پاکستانی حکام نے ان کو واپس ان کے وطن بھیجنا چاہا، ایک این جی او نے انہیں ٹکٹ بھی دلوایا لیکن وہ جہاز پر سوار ہونے پر کسی صورت آمادہ نہیں ہوئیں۔
خاتون سے مذاکرات کے لیے امریکین قونصلیٹ کے حکام کو بھی بلایا گیا لیکن خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا اور ائیرپورٹ سے ٹیکسی لیکر کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع اپنے محبوب کے فلیٹ پر جا پہنچیں اور فلیٹ کی پارکنگ میں ساری رات بیٹھی رہیں۔فلیٹ کے اطراف ایک بھرپور ہجوم تھا، میڈیا کی گاڑیاں تھیں جو ایک تماشا دیکھنے کے منتظر تھے، تنگ آکر فلیٹ انتظامیہ نے گیٹ بند کردیا۔اس دوران کچھ ایسے لوگ بھی خاتون کی راہ دیکھنے لگے جو ان سے شادی کرنا چاہتے تھے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تین مختلف افراد امریکی خاتون کو شادی کا پروپوزل دے رہے ہیں۔
ایک صاحب نے کہا کہ ان خاتون کے ساتھ دھوکا ہوا ہے لیکن اگر یہ خاتون واقعی یہاں شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے ایک نیا مکان لیا ہے تو میں ان سے شادی کروں گا اور انہیں اس گھر میں رکھ کر 5 ہزار ڈالر کا خرچہ بھی دوں گا۔عبدالرحیم نامی شخص نے کہا کہ وہ بھی اس خاتون سے شادی کے خواہشمند ہیں، انہوں نے اپنی بیگم کو بھی اس شادی کا بتا دیا ہے، بس ان کا یہ مطالبہ ہے کہ اگر وہ غیر مسلم ہیں تو مسلمان ہوجائیں ۔ایک 62 سالہ شخص جس نے اپنا نام شریف شیرانی عرف پپو بتایا کا کہنا تھا یہ خاتون جس نوجوان سے شادی کرنے کے لیے آئی ہے وہ تو بھاگ گیا، یہ خاتون بھی دودھ کی دھلی نہیں ہے، ان کی ڈیمانڈ ہے کہ وہ انہیں 50 ہزار ڈالر دے دیں اور ساتھ امریکا لے جائیں تو وہ ان سے شادی کرلیں گے۔مذکورہ امریکی خاتون اس وقت کراچی میں ہی موجود ہیں، پولیس نے ان کو صدر کے علاقے میں ایک ہوٹل میں منتقل کردیا ہے، اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ یہ خاتون اپنی مراد پوری کرپائیں گی یا پھر خالی ہاتھ واپس لوٹ جائیں گی۔
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو رابنس امریکی خاتون خاتون سے یہ خاتون
پڑھیں:
پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔