لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے،شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا۔ لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردی گئی جبکہ ریلوے افسران اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔(جاری ہے)
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ سٹیشن روانہ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔رائیونڈ ریلوے سٹیشن کے قریب آگ ٹرین کی لیگیج وین میں لگی، آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ریسکیو عملہ کے مطابق ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کا واقعہ ہلوکی پھاٹک کے پاس پیش آیاتھا آگ تیز گام ایکسپرس کی کارگو بوگی میں پڑے سامان میں لگی تھی۔ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ عملہ اور ٹرین انتظامیہ نے آگ بجھا دی تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔قبل ازیں بھی اوباڑو کے قریب ڈہرکی میں مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں ٹرین سے الگ ہوگئیں تھیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ چلتی ٹرین کی بوگیاں کھل گئیں تھیں۔ بوگیوں کے کھلنے کا ڈرائیور کو بھی پتہ نہ چل سکا، میرپورماتھیلو میں ٹرین پہنچی تو ریلوے ملازمین نے ڈرائیور کو اطلاع دی تھی۔اطلاع ملتے ہی مال بردار ٹرین ڈہرکی واپس پہنچی اور بوگیاں کو ملانے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرین کی کے قریب ہو گیا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے۔
ان کے مطابق “بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں”۔
تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہوچکی ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف دیا کہ “ہم چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں، علیمہ بی بی سائلہ ہیں، انہیں جانے دیا جائے”۔ تاہم پولیس حکام نے اجازت نہ دی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی قیادت سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجھوتہ کر رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں