محکمہ موسمیات نےبارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ملک بھر میں سرما کےمنفرد جلوے، کہیں خشک موسم کہیں بارش تو کہیں برفباری ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی، جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گرگیا، اس کے بعد اسکردو اور زیارت میں منفی 6 جبکہ کالام میں منفی 4 ڈگری تک کی سردی پڑی۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں آج بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ مری، گلیات میں چند مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے اوربرفباری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا، صوبے کے بالائی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ، بٹگرام ، مہمند ، باجوڑ ،کرم میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ روز چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، نوشہرہ ، مردان اور باجوڑ میں بارش ہوئی، سوات میں ہلکی برف باری بھی ہوئی جبکہ دیر میں 11 ، کالام میں 9 ، میر کھنی میں 7 ، دروش میں 6 ،مالام جبہ اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4، پاراچنار اور مالم جبہ میں منفی 3 اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بارش اور پہاڑوں پر محکمہ موسمیات کا امکان ہے میں منفی پر ہلکی
پڑھیں:
مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-8
 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرف زیدی کوغیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ’’مشرف زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔اپنے پیغام میں عطااللہ تارڑ نے لکھا’’ خوش آمدید، آپ ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، امید ہے کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔مشرف زیدی، جو وزیرِ اعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)سے اکنامکس میں بی ایس سی (آنرز)کی ڈگری حاصل کی، جبکہ نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔