ملتان: ایس ایچ او نے بزرگ شہری کو موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
نیو ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او نے اسے موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا۔
بعد ازاں سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او شفیق کو معطل کر دیا۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، پولیس کو کسی پر تشدد کا حق نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا، ویڈیو وائرل
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان ذاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مکمل نظرانداز کردیا۔
ذاکر علی نے نہ سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کیا نہ ہی ان کی جانب دیکھا۔
So no handshake between India and Bangladesh too? pic.twitter.com/1AINwKQzRD
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 24, 2025
یاد رہے کہ پاکستان اور مسلم مخالف خیالات رکھنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔
بھارتی ٹیم میچ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے کے میدان میں بھی نہیں آئی تھی۔
Post Views: 1