میرے لئے سب سیاسی جماعت ایک برابر، کسی ایک کا ساتھ نہیں دے سکتا، کامران خان ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگ کہا کرتے تھے کہ گورنر ہاؤس عام عوام کے لئے کھولیں گے، ماضی کے لوگوں کے دعوے دعوے ہی رہے، ہم نے حقیقی طور پر گورنر ہاؤس کے دروازے عام آدمی کے لئے کھولے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی 2 سیاسی جماعتوں کے مابین تکرار اور تلخ کلامی کا سلسلہ جاری ہے، میرے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک برابر ہیں، میں گورنر رہ کر کسی ایک جماعت کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہم نے تعلیم سے لے کر ہیلتھ تک مختلف سیلز بنائے ہوئے ہیں، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے آئی ٹی کی جدید تعلیم روزانہ کی بنیاد پر حاصل کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگ کہا کرتے تھے کہ گورنر ہاؤس عام عوام کے لئے کھولیں گے، ماضی کے لوگوں کے دعوے دعوے ہی رہے، ہم نے حقیقی طور پر گورنر ہاؤس کے دروازے عام آدمی کے لئے کھولے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں دونوں جماعتوں کے ترجمانوں کو گورنرہاؤس میں بٹھا کر سمجھا سکتا ہوں، گورنر ہاؤس میں مختلف شعبے کام کر رہے ہیں، گورنر ہاؤس کا دروازہ عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اُمید کی گھنٹی بجا کر شہری اپنی پریشانی سے آگاہ کر سکتا ہے، بچوں کو آئی ٹی کے کورسز، غریبوں کو راشن دیا جا رہا ہے، آئی ٹی کورسز کے زیر تربیت طالب علم ڈالرز کما رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس ہاؤس میں کے لئے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا معمولی ہدف گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوجوان پیسر سلمان مرزا نے اپنے کم بیک میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25، ڈونون فریرا 15، کاربن بوش 11 اور بارٹ مین 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے پراعتماد انداز اپنایا۔ صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 14ویں اوور میں ہدف با آسانی حاصل کر کے شائقین کو ایک یکطرفہ جیت کا تحفہ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ کل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ فتح نہ صرف پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کا موقع ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں، خاص طور پر صائم ایوب اور سلمان مرزا کے لیے اعتماد کا اظہار بھی ہے، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔