شہدادپور: چھینی گئی بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، چھینی گئی بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد، پستول اور گولیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔ ملدسی روڈ ٹالپر رستی سے چرواہے محمد بخش خاصخیلی سے گن پوائنٹ پر بکرے اور بکریاں نامعلوم چور لے اُڑے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کر کے مولا بخش چانڈیو، اختر علی رند اور شاہد سیال کو گرفتار کر کے چھینی گئی 14 بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد کر لیں، جبکہ گرفتار شدگان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔