کراچی کے نوجوان نے امریکی خاتون کو کیوں ٹھکرایا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔
اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔
علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔
علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس واقعے سے نسلی تعصب عیاں ہوتا ہے کیونکہ اگر یہ خاتون کوئی سفید فام یا گوری ہوتی تو لڑکے کے گھر والے بھی اسے قبول کرلیتے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اس سے قبل محبت کی خاطر پاکستان آنے والی دیگر خواتین کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب خواتین گوری تھیں اس لیے لڑکے کے گھر والوں کے بھی انھیں قبول کرلیا لیکن اونیجا کو سیاہ فام ہونے کی وجہ سے مسترد کیا جارہا ہے۔
علی نے اپنی ویڈیو کو مزاحیہ رنگ دیتے ہوئے معاشرے کا ایک اور چہرہ عیاں کیا کہ کس طرح لوگ وائرل ہونے اور امریکا جانے کی خواہش میں اپنی عمر اور اسٹیٹس کا خیال کیے بغیر امریکی خاتون کو شادی کی آفر کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔
اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔
یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے تو اسمارٹ فون پر مسلسل لگے رہنے کی عادت کم ہوگی۔
اس وقت یہ کیس صرف چند ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے مثلاً آئی فون 13 سے 17 تک۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت یہ کیس تقریباً 209 ڈالرز میں پیش کیا گیا ہے، اور پہلی شپمنٹس جنوری 2026 کے بعد متوقع ہیں۔