سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تاریخی شکست
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
گال(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے شہر گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگزاور 242 رنز سے تاریخی شکست دے دی ہے۔
سری لنکا کے گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہونے والی اننگز میں آسٹریلیا نے اپنا دباؤ برقرار رکھا اور صرف 2 سیشنز میں 15 وکٹیں حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو بڑی شکست سے دوچار کیا۔
آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے جو ایشیا میں اس کا سب سے بڑا اسکور تھا جس میں ڈیبیو کرنے والے جوش انگلیس نے شاندار سینچری بھی اسکور کی۔
میتھیو کوہنیمین بولنگ اٹیک کے اسٹار رہے جنہوں نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جن میں پہلی اننگز میں 5 وکٹیں بھی شامل تھیں۔
سری لنکا کو اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فالو آن کھیلنا پڑا اور دوسری اننگز میں اسے ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیش چندیمل اور اینجلو میتھیوز کے درمیان 69 رنز کی مختصر شراکت کے باوجود سری لنکا کی ٹیم 247 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کے بولرز خاص طور پر کوہنیمین اور نیتھن لیون کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں میچ جلد ہی ختم ہو گیا۔
سری لنکا کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سری لنکا کی میچ کی دونوں اننگز میں تیزی سے وکٹیں گرگئیں۔ کامیندو مینڈس کے ایک مختصر کیمیو نے کچھ امید جگائی، لیکن سری لنکا کے دیگر بلے باز جلد ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
یہ شکست سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 6 فروری کو شروع ہوگا جس میں آسٹریلیا اپنا دباؤ برقرار رکھنے جبکہ سری لنکا کی ٹیم میچ جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سری لنکا کو سری لنکا کی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔