پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا بلکہ پر امن مگر گرینڈ احتجاج ہوگا۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشنز کو ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہوگا جس میں پورے صوبے سے ورکرز شریک ہوں گے، باقی صوبوں کے لوگ اپنے اپنے شہروں میں نکل کر احتجاج کریں گے، احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جنید اکبر صوبائی صدر ہیں، میں ان سے بصد احترام اتفاق نہیں کرسکتا کہ پی ٹی آئی میں نرم گوشہ رکھنے والے لوگ تھے اور اب سخت گیر موقف رکھنے والےلوگ سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت سے مذاکرات ختم، مگر پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے، شیخ وقاص اکرم

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو جتنی مار پڑی ہے وہ سب کے سب سخت گیر ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کوئی بھی ورکر نرم گوشہ نہیں رکھتا، سارے مجاہد ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے چیف جسٹس اور صدر مملکت کو لکھے گئے خط پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ججز نے جو خط لکھا ہے وہ بالکل جائز ہے، چیف جسٹس کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے ورنہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 فروری احتجاج الیکشن جلسہ دھاندلی شیخ وقاص اکرم صوابی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن دھاندلی شیخ وقاص اکرم صوابی شیخ وقاص اکرم

پڑھیں:

فورسز کا مورال بلند کرنا ہوگا، عوام تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔

پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر

انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس شہدا کے لواحقین کا بھرپور خیال رکھیں گے، اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے، سہولیات سے متعلق کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، کیوں کہ یہاں کی پولیس نے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ فوج اور پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہم نے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پانچوں انگلیاں بھی برابر نہیں ہوتی، عوام کی فورسز میں اگر کسی سے ناراضی ہو جائے تو تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں۔

انہوں نے کہاکہ شہید کا بہت بڑا رتبہ ہے، لیکن جب کسی کے ساتھ کوئی ایسا حادثہ پیش آتا ہے تو خاندان کے لیے یہ بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔ز کا سوچا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور جنرل عاصم منیر کی شہید اسکوارڈن لیڈر کے اہل خانہ سے ملاقات، شہدا کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ شہدا کے خاندان دفاتر میں دھکے کھاتے پھریں، اب وزیراعلیٰ سے لے کر نیچے تک سرکاری دفاتر میں ہر شخص شہدا کے لواحقین سے کھڑا ہو کر ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس وسائل تنقید جدید اسلحہ شہدا خاندان علی امین گنڈاپور فورسز کا مورال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ماہ صفر المظفر کے متعلق پائے جانے والے چند توہمات کی حقیقت
  • قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
  • فورسز کا مورال بلند کرنا ہوگا، عوام تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، علی امین گنڈاپور
  • 5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
  • پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتاہے، وزیراعظم
  • پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
  • پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج: ‘اسلام آباد نہیں جائیں گے، صوابی انٹرچینج موٹروے پر احتجاج ہوگا’
  • بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
  • لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟
  • سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا