اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پرایک بیان کیا ہے کہ کیا اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے ” اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کی بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان