پی ٹی آئی دور میں لوٹ مار، شہباز شریف شفافیت کے ریکارڈ بنا رہے: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2025ء ترقی کا سال ہے، مہنگائی مزید کم ہوگی۔ پاکستان کی معیشت کا دنیا کی بہترین معیشتوں میں شمار ہو گا۔ اڑان پاکستان منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے دور میں ترقی کا ایک منصوبہ نہیں لگا، ان کے دور میں صرف لوٹ مار کی گئی۔ اتوار کو حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 232 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی کی سیاست کرتی ہے۔ جہاں ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ عالمی ممالک پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، مسلم لیگ (ن) نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالا، آج ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ملکی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک پر نحوست کا سایہ چھٹ گیا ہے۔ 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے پر پی ٹی آئی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ آج جب ان کو اس کیس میں سزا ہوئی ہے تو چوری چھپانے کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ہمیں سیرت پر چلنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ پاکستان ہے تو سیاست ہے، ہم پاکستان کو مضبوط کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں، مریم نواز پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں، ہم اس وژن اور مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف وفاقی وزیر رہے ہیں نے کہا رہا ہے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
سکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزار قائد کے ساڑھے 4 کروڑ روپے وزارتِ تعلیم کو منتقل، سینیٹ کمیٹی برہم
مزید :