سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شدید دھند ،موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو نے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔
موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق