400 ہٹ فلمیں، 50 بلاک بسٹرز: انڈین سینما کا سب سے بڑا سپر اسٹار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارتی سنیما کی دنیا میں عام طور پر امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، رجنی کانت اور راجیش کھنّا جیسے نام سر فہرست آتے ہیں، لیکن ایک ایسا سپر اسٹار بھی ہیں جنہوں نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پریم نذیر، جنہیں "نیتھی ہریتھ نایاکن" یعنی "ایورگرین ہیرو" بھی کہا جاتا ہے، نے ملیالم سنیما میں تقریباً تین دہائیوں تک بے مثال کامیابی حاصل کی۔
پریم نذیر کا کیریئر 1951 سے 1989 تک پھیلا ہوا تھا، جس دوران انہوں نے کل 720 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔ مختلف تجزیہ کاروں اور انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق، ان میں سے تقریباً 400 فلمیں ہٹ رہی ہیں اور ان میں سے 50 فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔
جبکہ دیگر بھارتی سپر اسٹارز جیسے امیتابھ بچن کے پاس 56 ہٹ فلمیں، راجیش کھنّا کے پاس 42 اور شاہ رخ خان و سلمان خان کے پاس تقریباً 30 کی حدود میں فلمیں ہیں، پریم نذیر کا ریکارڈ انہیں منفرد بناتا ہے۔
پریم نذیر کو نہ صرف ان کے بہترین اداکاری کے لیے بلکہ ان کے محنتی اور مسلسل کام کرنے کے انداز کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مرتبہ ایک ہی سال میں 30 سے زائد فلمیں کیں، جس سے ان کا نام اور شہرت زمانے بھر میں پھیل گئی۔
ان کی بے مثال کامیابی اور محنت نے انہیں بھارتی سنیما کے تاریخ میں ایک امر ہیرو کے طور پر مستحکم کر دیا، اور آج بھی ان کے کام کو سنیما کے طلبا اور مداح یاد کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بھارتی اقدامات کے خلاف انڈین ایمبیسی کے خلاف مظاہرہ ،مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ،مظاہرین ڈپلومیٹک انکلیو کا گیٹ کھلوا کر انڈین ایمبسی تک جانے میں کامیاب۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم