اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جہاں تک پارٹی ڈیمج کنٹرول کی بات ہے تو اس کو ٹائم لگے گا مگر ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے اور حقائق قوم تک پہنچانے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آپ نے بڑی اچھی بات کی مگر پھر مجھے یہ بھی کہنے کی اجازت دے دیں کہ یہ کیسی پی ٹی آئی دشمنی تھی کہ خیبر پختونخوا میں ان کو دوتہائی سے زیادہ اکثریت دیدی گئی۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ میں نے حکومت کے کیس فیصلے کی حمایت نہیں کی آئین کی حمایت کی ہے، میں نے آئین کے متعلق کہا ہے کہ دستور پاکستان کا آرٹیکل 200صدر پاکستان کو اس بات کا اختیار دیتا ہے وہ کسی بھی ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کسی بھی جج کو اس کی رضامندی سے ٹرانسفر کر سکتا ہے تبادلہ کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے اسے چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت اور جو متعلقہ عدالتیں ہیں کے چیف جسٹسز سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے کہا کہ آرٹیکل 200 وہ ہے عارضی اگر آپ کسی جج، کسی سائڈ پہ کسی فیلڈ میں اسپیشیلٹی ہے کو عارضی طور پر لیکر جاتے ہیں تو پاکستان میں یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے، اس سے پہلے جسٹس، بلال، جسٹس اسلم اور جسٹس اقبال حمید الرحمن کی جو مثالیں دی جاتی ہیں تو پہلے جو دو جج صاحبان ہیں وہ پی سی او کورٹ میں آئے تھے، جنرل مشرف کے آرڈر سے آئے تھے۔

ماہر قانون حافظ احسان احمد نے کہا کہ پہلی چیز یہ ہے کہ کیا آرٹیکل 200 پاکستان کے پریذیڈنٹ کو، پاکستان کے چیف جسٹس کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ایک ہائیکورٹ سے دوسرے ہائیکورٹ کوٹرانسفر کریں بالکل کرتا ہے،آرٹیکل200 کے اندر پانچ سب آرٹیکلز ہیں، اگر آرٹیکل 200 کلاز (1) کے نیچے جائیں گے تو وہ مستقل ٹرانسفر ہوگی، دوسرا یہ ہے کہ آرٹیکل 200 جو ہے وہ 26 ویں آئینی ترمیم میں پہلے بھی ایسے ہی تھا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد بھی ہے اس کے اندر کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا رٹیکل 200 نے کہا کہ چیف جسٹس

پڑھیں:

شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے شہری کے لاپتہ ہونے پر دونوں جیلوں کے سپرنٹینڈنٹس کو 29جولائی کو طلب کرلیا۔ 

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کے سپرنٹینڈنٹ 29جولائی کو پیش ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ درخواست گزار کے شوہر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں، 
پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے 17 جولائی کو جیل بھیجا،  ملزم جیل سے وہاں سے رہا ہوا، اب اس کا کچھ پتہ نہیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ   کیا کہ آپ جیل جا کر پتہ کریں، وکیل درخواست گزار  نے جواب دیا کہ  دونوں جیلوں سے معلوم کر چکے ہیں،  درخواست گزار کے شوہر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جائے گا۔


چیف جسٹس مس عالیہ  نیلم  نے کہا کہ خدشات کی بنیاد پر کوئی حکم نہیں دے سکتے، پہلے دونوں جیلوں کے سپریٹینڈنٹس کو طلب کرتے ہیں،   جیل سپرنٹینڈنٹس کا موقف آنے کے بعد کوئی ارڈر پاس کریں گے۔

عدالت عالیہ نے سماعت 29 جولائی نوں ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف 
  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ 
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے
  • جوڑا قتل بلوچستان میں مذمتی قر ارداد منطور ‘ پورٹس چیف جسٹس ہائیکورٹ کو پیش 
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • سنجیدی ڈیگاری واقعہ، حکام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیمبر میں پیش
  • افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کررہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ