صحت کی دیکھ بھال میں اے آئی کا مستقبل بہت روشن ہے، خالدعراقی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی انقلاب آفریں ایجادات نے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلاکردیا ہے، صحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ یہ طبی پیشہ ور افراد کو انتہائی منفرد اور حیران کن انداز میں روشناس کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں نئے افق تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ ورکشاپ بعنوان’’ہیلتھ کیئر میں ڈیجیٹل ہیلتھ اور اے آئی/ مشین لرننگ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 2030 ء تک عالمی سطح پرصحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا تخمینہ 187 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے جو 37 فیصدسے زیادہ سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں ہر 1300 افراد کیلیے ایک ڈاکٹر جبکہ 1000 افرادکیلیے صرف 0.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا،یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس دلخراش واقعہ میں جانی نقصان پر چیئرمین سینیٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ بھارت بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بھی قابل مذمت فعل قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے، اور اس طرز عمل سے نہ صرف علاقائی استحکام متاثر ہو رہا ہے بلکہ عالمی امن بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔