تین ملکی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے اشتراک سے تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج شام چار بجے سے شروع ہو رہی ہے۔ 8 فروری سے شروع ہونے والے مختصر سہ ملکی ٹورنامنٹ کے دو میچ لاہور اور دو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ اس ٹرائی نیشن سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔شائقین کرکٹ آج شام چار بجے سے فزیکل یا آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ تاہم اس سے قبل میزبان ٹیم جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے اشتراک سے سنگل لیگ کی بنیاد پر تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔دوسری جانب سہ ملکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔قومی اسکواڈ نے ڈیفنس اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی نگرانی میں مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑی پہلے مرحلے میں فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز کر رہے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔
او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔
سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔
سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔
او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔