ڈاکوؤں کیخلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں، وزیر داخلہ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس نے سندھ کے عوام کےلیے جرائم پیشہ عناصر سے لڑنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمور میں شام کے بعد کوئی سڑک پر نہیں آسکتا تھا اب روڈ بحال کردیا ہے۔
ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں ملی ہیں، سکھر اور گھوٹکی میں جرائم کم ہوئے ہیں۔
لاڑکانہ میں وزیرداخلہ سندھ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں کچے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بھی چودھری شجماعت کو بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور چودھری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔