کامسٹیک اور ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کامسٹیک اور ڈھاکا، بنگلہ دیش کی ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی (ڈی آئی یو) نے سائنسی و تکنیکی شعبوں، اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے اور کامسٹیک فلسطین فیلوشپ پروگرام کے تحت فلسطینی طلبہ کی معاونت کےلیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ معاہدہ ڈھاکا میں ڈی آئی یو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر طے پایا۔
تقریب میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری، اور ڈی آئی یو کے وائس چانسلر، پروفیسر ایم لطف الرحمٰن سمیت ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
اس معاہدہ کے تحت، ڈی آئی یو 35 تک فلسطینی طلبہ کو داخلہ دے گا اور انہیں مکمل طور پر فنڈڈ تعلیمی مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم جاری رکھ سکیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔
وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اورترسیلات زر میں اضافے جیسے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔