علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8فروری جلسے کی تیاریوں پرگفتگو
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8فروری جلسے کی تیاریوں پرگفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں جنید اکبر خان نے علی امین گنڈا پور کو 8 فروری صوابی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں عہدوں کی تبدیلی کے بعد گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر فضل حکیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جلسے کے انتظامات کے علاوہ دیگر پارٹی امور بھی زیر بحث آئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور جنید اکبر خان گنڈاپور سے کی ملاقات
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشن، بھارتی آلہ کار 13 خوارج مار دیے گئے
20 اور 21 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج گروپ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد 2 مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی لکی مروت کے ضلع پہار خیل کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں انجام دی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 خوارج کو کامیابی سے نیوٹرلائز کیا۔
مزید پڑھیے: طالبان رجیم دہشتگردی پر پردہ ڈال رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ہلاک شدہ دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت علاقہ میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف صفائی کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
وفاقی ایکشن پلان کے تحت یہ کاؤنٹر ٹیررازم مہم ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک تیز رفتار جاری رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی آلہ کار خوارج ہلاک خیبرپختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی آپریشن لکی مروت