Islam Times:
2025-10-22@23:26:41 GMT

آغا خان کی وفات پر سوگ، گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

آغا خان کی وفات پر سوگ، گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل ہو گی

ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر 3 روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی رحلت پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کل یعنی 6 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر 3 روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان آغا خان کی

پڑھیں:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا سکردو میں اجلاس

کمیٹی نے ہدایت دی کہ گلگت بلتستان حکومت جنگلات کے حوالے سے اقدامات، فیصلے، یا قانون سازی کرنے کی صورت میں کمیٹی اراکین کو لازماً مطلع کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان اور سیفران نے گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق موسمی اثرات کو کم کرنے کے لئے جاری کوششوں کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے بلتستان کا دورہ کیا، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اسد قاسم کی زیر صدارت کمشنر کانفرنس ہال سکردو میں منعقد ہوا۔سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان فاریسٹ ایکٹ 2019ء نافذ العمل ہے، جس کے تحت جنگلات کے انتظام و تحفظ کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز (DFOs) کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں تاکہ جنگلاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

سیکریٹری جنگلات نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اب تک غیر قانونی 11 لاکھ فٹ لکڑی ضبط کی جا چکی ہے، تاہم اس کے قانونی اور منظم استعمال کے لیے گلگت بلتستان حکومت ایک جامع ورکنگ پلان تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنگلات کا محکمہ جو ماضی میں وفاقی حکومت کے دائرۂ کار میں آتا تھا، 2018ء میں گلگت بلتستان حکومت کے ماتحت کر دیا گیا، جس کے بعد مقامی سطح پر قانون سازی اور عمل درآمد ممکن ہو سکا۔ چیئرمین کمیٹی کے سوال پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے وضاحت کی کہ خطے میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث سردیوں میں عوام ایندھن کے طور پر لکڑی پر انحصار کرتے ہیں، تاہم وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر 100 میگا واٹ سولر پاور پراجیکٹ سکردو  کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

مزید برآں، 26 میگاواٹ شغرتھنگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 34.5 میگاواٹ ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے جو 2030ء تک سسٹم میں شامل ہو جائیں گے۔ ان منصوبوں سے نہ صرف بجلی کی قلت میں کمی آئے گی بلکہ ایندھن کے متبادل ذرائع کی دستیابی سے جنگلات کی کٹائی میں بھی کمی واقع ہو گی۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ جنگلات سے متعلق ورکنگ پلان جلد از جلد  کمیٹی کے ساتھ شیئر کیا جائے، اور لوکل کمیونٹی میں جنگلات کے تحفظ کے لیے آگاہی و حوصلہ افزائی کے لیے انسنٹئوز دیا جائے۔ تاکہ مقامی آبادی کی شراکت سے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں کمیٹی نے ہدایت دی کہ گلگت بلتستان حکومت جنگلات کے حوالے سے اقدامات، فیصلے، یا قانون سازی کرنے کی صورت میں کمیٹی اراکین کو لازماً مطلع کرے۔ بعد ازاں کمیٹی ممبران نے ایڈمنسٹریشن کمپلیکس میں پودے بھی لگائے۔
 

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی پسماندگی کے ذمہ دار نااہل حکمران اور روایتی پارٹیاں ہیں، ڈاکٹر مشتاق خان
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ٹورازم کوارڈینیٹر کی تقرری پر ٹور آپریٹرز کا شدید تحفظات کا اظہار
  • اختیارات منجمد ہونے پر گلگت بلتستان حکومت کا اجتماعی استعفوں پر غور
  • بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سے رابطے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی
  • گلگت بلتستان حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد
  • حکومت کی خاموشی سے شدت پسند عناصر کو تقویت مل رہی ہے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
  • گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہو گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری
  • الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں نئی بھرتیوں، افسران کے تبادلے اور نئی ترقیاتی سکیموں پر پابندی لگا دی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا سکردو میں اجلاس
  • آزاد کشمیر میں حکومت جلد تبدیل ہو گی، گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کا انکشاف