کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آگیا ہے، چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور پورا پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے ساتھ منایا،مرکزی تقریب " قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس" پارٹی کے ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ پاکستان اور عالمی دنیا میں کشمیریوں کی وکیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے تمام عالمی فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گا، اب کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آگیا ہے۔
کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سنیٹر میر کبیر، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ خان،پاکستان راہ حق پارٹی کے مولانا معاویہ اعظم، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم،متحدہ قومی موومنٹ کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان،مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر انیلا ایاز چوہدری، ماسکو میں مقیم ممتاز پاکستانی ڈاکٹر جان عالم، خارجی امور کی کمیٹی کی وائس چیئرمین مہرین ملک آدم اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے شرکاء آل پارٹیز کانفرنس کو خوش آمدید کہااور انکی کشمیر کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلے کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی خودمختاری اور حقِ آزادی کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت کشمیریوں کی مسلم لیگ پارٹی کے
پڑھیں:
سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔