جنرل ساحر شمشاد مرزا سے مالدیپ کے ہم منصب کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طاہر شمشاد مرزا سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم حلمی کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاک مالدیب عسکری قیادت کا دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، اور عسکری رابطوں اور مشترکہ اقدامات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل ابراہیم حلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔