Jasarat News:
2025-11-24@13:59:30 GMT

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز اور حمزہ شریف بری

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کا الزام
تھا ، گندے نالے کی تعمیر سے ملکی خزانے کو21کروڑ 30لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل ہوا تھا۔اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری 2025ء کو محفوظ کرتے ہوئے 6 فروری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کورٹ رمضان شوگر ملز

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی برآمدگان پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برآمدگان پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا غیر متعلقہ اور غیرمنطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کا ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا عالمی معیار کے مطابق پچھلے 5 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے۔

شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ رقم کو برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ٹریننگ اور عالمی معیار کی سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے، ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے تحت جاری پروگرام اور تمام اسکیمز کا بھی تھرڈ پارٹی اڈٹ کروایا جائے، برآمدات میں اضافے کے لیے ٹڈاپ کے کردار کا اصلاحاتی جائزہ اور تشکیل نو کی جائے۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدی اشیاء کی تشہیر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، برآمدات میں اضافے کےلیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی برآمدگان پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان شاہینز کو مبارک باد
  • بنوں میں کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر معطل
  • در مدح ’’نا‘‘
  • صنعتی ترقی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال