ماسٹر پلان کے تحت سڑکیں اور سیوریج بحال کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں
کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔جمعرات کی صبح جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ کے دورے کے دوران، میئر وہاب نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ ان علاقوں میں ضروری میونسپل خدمات کی فوری فراہمی کی ہدایت دی۔ ان خدمات میں ایک مخصوص فائر ٹینڈر، سیوریج سکشن وہیکل، اور جوڑیا بازار کے دائرہ اختیار میں ایک ٹو ٹرک کی تعیناتی شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، سیوریج لائنوں کی دیکھ بھال اور ملبہ و کچرا ہٹانے کے امور کی نگرانی کے لیے فوکل پرسنز کو مقرر کیا، جو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تعاون سے کام کریں گے۔اس سلسلے میں ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں کے ایم سی کی جانب سے افضال زیدی، کرم اللہ واسی اور نور حسن جوکھیو کو نامزد کیا گیا، جبکہ جوڑیا بازار سے حارث اگر، عبدالقادر نورانی اور سلیم لالہ جبکہ کپڑا مارکیٹ سے ثاقب گڈ لک اور شیخ عالم کو نامزد کیا گیا۔اس موقع پر سابق صدرکے سی سی آئی محمد ادریس، سابق سینئر نائب صدور ابراہیم کوسمبی، ثاقب گڈ لک اور توصیف احمد، سابق نائب صدر حارث اگر، مینجنگ کمیٹی کے اراکین عارف لاکھانی اور حنیف پوچی، سابق مینجنگ کمیٹی ممبران آصف حاجی کریم اور وسیم الرحمان، اور جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ کراچی چیمبر کے صدر محمد جاوید بلوانی نے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لیے میئر وہاب اور سندھ حکومت کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ایک
پڑھیں:
دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دعا ہے کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں، باوانی فیملی کی تعلیم میں بہت کاوشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلم اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے فقط روزگار مہیا کرنےکے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ مستقبل کی جنگ ہے جو لیبارٹریز کے اندر لڑی جا رہی ہے، نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں، او لیول اے لیول کو بڑھاوا دیا ہے اس سے ہماری روٹس خراب ہوگئی ہیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔