Daily Mumtaz:
2025-07-27@02:02:15 GMT

سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری

بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ سونو سود کے مبینہ مالی فراڈ میں ملوث ہونے کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔

اداکار کو عدالت طلب کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے کے بعد ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔

اس کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا نامی شخص کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مجھے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں بالی ووڈ اداکار سونو سود پر بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گرفتاری جاری

پڑھیں:

پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فرانس کی سپریم کورٹ نے بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی طلب
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمرایوب کے اکتوبر 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری