ایک دن سستا ہونے کے بعد سونا آج پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی ہوئی تھی، جس کے بعد آج پھر عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور یورپی ممالک کی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد سے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں ہلچل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ ہفتے میں 2 مرتبہ قیمت کم ہوتی ہے تو باقی چار دن میں اضافے کا رحجان غالب ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ریکارڈ پر ریکارڈ بن رہے ہیں۔
آج بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 869ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 346روپے کے اضافے سے 3لاکھ 46روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 154روپے کے اضافے سے 2لاکھ 57ہزار 241روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 51روپے کے اضافے سے 3ہزار 378روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کے اضافے سے 2ہزار 896روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کے بعد
پڑھیں:
پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل
گلگت:گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد مشکل حالات سے دوچار ہیں، پاک فضائیہ سخت حالات کے دوران گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔
پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 25 جولائی کو گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو خصوصی پرواز سے ریسکیو کیا۔ طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے قادری پہنچا اور 125 مسافروں کو منتقل کیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر روانہ ہوا اور کامیاب آپریشن کے بعد نور خان بیس پہنچا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 125 افراد کو قادری سے نور خان بیس بحفاظت منتقل کیا گیا۔
افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔