لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا دوبارہ پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے دو کروڑ 84لاکھ 70ہزار روپے کا تخمینہ لگا لیا گیا، قذافی سٹیڈم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی میں تبدیل کرنے کا کام تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پلان کے تحت قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، مارچ 2025 میں سٹیشن پر کام شروع کیا جائے گا۔گرین انرجی کے لئے تیس سالہ گارنٹی کے پی وی ماڈیول خریدے جائیں گے، سٹیشن کے سولر پینل کی نیٹ میٹرنگ بھی کی جائے گی، کنٹریکٹر کی طرف سے ایک سال کے لئے مرمت و بحالی کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے دسمبر 2024ء کو قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن پر سولر پینل لگانے کا پلان بنایا تھا، سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو تفویض کی گئی ہے، ایل ڈی اے انتظامیہ دسمبر 2024ء میں منصوبے پر عمل نہ کر سکی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی کرنے کا

پڑھیں:

حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: حکومت نے دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں اتفاق ہو گیا اور حکومت نے پیپلزپارٹی کا اصولی موقف مان لیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔
وزیر اعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر بعد اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • فوج تیار ہے، پاکستان کےخلاف مہم جوئی کی غلطی نہ دہرائی جائے: اسحاق ڈار
  • فوج تیار ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا: اسحاق ڈار
  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ
  • مودی حکومت کا ایک اور ’بالاکوٹ طرز کی مہم جوئی‘ کا منصوبہ تیار،پاکستان میں ٹارگٹ چن لئے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • نہروں کا معاملہ، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  • گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا، ایمل ولی خان
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کیا جائے، مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی