اسلام ٹائمز: صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے قدیم اور ہزاروں سال پرانے تعلقات ہیں، ہمارا ایران سے تہذیبی، ثقافتی اور زبان کا گہرا رشتہ ہے، اردو فارسی کے بطن سے نکلی ہے، ہم بہت خوش ہیں کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایران کے مایہ ناز فنکار کا کام نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، پرویز عابدی لکڑی پر زبردست کام کرتے ہیں، فنکار نے مختلف درختوں کی لکڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے شاہکار تخلیق کیے ہیں، ثقافت کے فروغ کا یہ سلسلہ چلتا تھا اور چلتا رہے گا، میں ایرانی قونصل خانہ کراچی اور قونصل جنرل ایران حسن نوریان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور قونصلیٹ جنرل ایران کراچی کے مشترکہ تعاون سے Wooden Scriptures Exhibition کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری احمد شاہ بلڈنگ میں کیا گیا، نمائش کا افتتاح قونصل جنرل ایران حسن نوریان، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا۔ اس موقع پر ایرانی آرٹسٹ پرویز عابدی نے بھی موجود تھے۔ ایرانی فنکار کے مختلف درختوں کی لکڑیوں کی مدد سے بنائے گئے فن پارے اور صحیفے نمائش میں پیش کیے گئے جن میں عناب، نارنج، سماروبا اور زرشک کے درختوں کی لکڑی شامل ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ میں نے نوجوانوں کی، جیل کے قیدیوں کی اور مختلف ممالک کے فنکاروں کی بہت سی نمائشیں دیکھی ہیں مگر آج کی نمائش بہت کمال کی ہے، اللہ نے مختلف لوگوں کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے جس کا اظہار مجھے یہاں نظر آتا ہے، اس نمائش کا ایک فن پارہ ایسا ہے جسے بنانے میں فنکار کو تین سال لگ گئے یعنی فنکار کے صبر اور محبت نے ان کو پیچھے ہٹنے نہیں دیا اور ان کے کام نے ان کے آرٹ کو جوڑے رکھا۔ ایرانی آرٹسٹ نے آرٹس کونسل کے بچوں کو تربیتی ورکشاپ بھی دی، یہ فنکار اپنا کام دوسرے کے ساتھ بھی بانٹ رہے ہیں، ایران کے ساتھ تہذیبی تعلقات بھی ہیں، اگر ہم دونوں ملکوں کا دورہ کریں تو کافی چیزیں ایک جیسی نظر آتی ہیں۔

قونصل جنرل ایران حسن نوریان نے نمائش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کی 46ویں سالگرہ کی تقریبات منا رہے ہیں اور اس خوشی کے موقع پر مختلف تقاریب اور جشن منعقد کیے جا رہے ہیں، آج کا یہ پروگرام بھی اسی عظیم جشن کا ایک حصہ ہے، اس شاندار آرٹ نمائش میں آپ سب کو خوش آمدید کہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، فن ایک ایسی انمول صلاحیت رکھتا ہے جو زبان، ثقافت اور وقت کی قید سے آزاد ہوتا ہے، یہ براہ راست ہمارے جذبات سے مخاطب ہوتا ہے، ہمارے خیالات کو چیلنج کرتا ہے اور ہمیں فنکار کی دنیا میں داخل ہونے کی دعوت دیتا ہے، یہاں موجود ہر فن پارہ صرف رنگوں کا امتزاج یا مجسموں کی صورت نہیں بلکہ ایک کہانی، ایک احساس اور دنیا کا فنکار کی نظر سے عکس ہے، تخلیقی بصیرت پیش کرنے پر پرویز عابدی سمیت اس شاندار نمائش کے انعقاد پر آرٹس کونسل آف پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی روابط ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں، یہ تعلقات مشترکہ فارسی روایات، لسانی روابط اور مذہبی یکجہتی سے جُڑے ہوئے ہیں کیونکہ دونوں ممالک میں مسلم اکثریت پائی جاتی ہے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے قدیم اور ہزاروں سال پرانے تعلقات ہیں، ہمارا ایران سے تہذیبی، ثقافتی اور زبان کا گہرا رشتہ ہے، اردو فارسی کے بطن سے نکلی ہے، ہم بہت خوش ہیں کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایران کے مایہ ناز فنکار کا کام نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، پرویز عابدی لکڑی پر زبردست کام کرتے ہیں، فنکار نے مختلف درختوں کی لکڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے شاہکار تخلیق کیے ہیں، ثقافت کے فروغ کا یہ سلسلہ چلتا تھا اور چلتا رہے گا، میں ایرانی قونصل خانہ کراچی اور قونصل جنرل ایران حسن نوریان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال آرٹس کونسل میں ہونے والے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں ایران کے فلم میکر، میوزیشن اور تمام کلچر سے وابستہ لوگوں کو بلائے گا۔ ایرانی آرٹسٹ پرویز عابدی کے بنائے ہوئے صحیفے جن میں آیت الکرسی، چہار قل، سورۂ الحمد سمیت گلاب کا پھول، پرندہ، چیتا، نشاط، ایثار اور ذبح اسماعیل دیکھنے والوں کی توجہ کامرکز بنے رہے، یہ خوبصورت شاہکار جو پینٹنگ کی طرح لگتے ہیں مگر اسے چھونے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ یہ لکڑی سے بنا ہے۔ واضح رہے کہ تین روزہ Wooden Scriptures نمائش 9 فروری تک احمد پرویز آرٹ گیلری، احمد شاہ بلڈنگ میں جاری رہے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قونصل جنرل ایران حسن نوریان آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور قونصل پرویز عابدی میں ایران نے کہا کہ ایران کے احمد شاہ ہوتا ہے

پڑھیں:

اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل

اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

جمعرات (آئی پی ایس )خلیج جوائنٹ دفاعی کونسل نے جمعرات کو دوحہ میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران علاقائی سلامتی کے خدشات، بالخصوص قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں، متعدد اہم سکیورٹی اقدامات کا اعلان کیا۔عرب نیوز کے مطابق دفاعی کونسل کی جانب سے اعلان کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں،متحدہ کمانڈ کے ذریعے انٹیلیجنس کے تبادلے کو بہتر بنانا، فضائی صورت حال کی تصویر تمام جی سی سی آپریشن سینٹرز کو منتقل کرنا، بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ابتدائی انتباہی نظام کی تیاری میں تیزی لانا،، متحدہ عسکری کمان کے ساتھ ہم آہنگی میں مشترکہ دفاعی منصوبوں کو اپ ڈیٹ کرنا، اور آئندہ تین مہینوں میں فضائی آپریشن سینٹرز کے مابین مشترکہ مشقیں کروانا، جن کے بعد مکمل مشترکہ فضائی مشق ہو گی۔کونسل کے ارکان نے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور خلیج دفاعی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے ہر سطح پر کام اور ہم آہنگی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ اجلاس قطر کے وزیر مملکت برائے امورِ دفاع، شیخ سعود آل ثانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں خلیجی ممالک کے وزرائے دفاع اور اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیلی حملے کو نہ صرف قطر بلکہ تمام رکن ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔کونسل نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ علاقائی استحکام اور غزہ میں قطر کی سفارتی کوششوں کے لیے خطرہ ہے۔کونسل نے دوحہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)یہ اجلاس بدھ کو ہونے والی جی سی سی کی سپریم ملٹری کمیٹی کے اجلاس کا تسلسل تھا، جس کا مقصد مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا اور خلیج کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانا تھا۔اس اجلاس میں میجر جنرل عیسی بن راشد المحندی، معاون سیکرٹری جنرل برائے عسکری امور، اور میجر جنرل عبدالعزیز بن احمد البلوی، کمانڈر، متحدہ عسکری کمان، نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں
  • اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل
  • پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ جارح کے خلاف ایک ساتھ صف آرا رہیں گے: سعودی وزیر دفاع
  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ء ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • کراچی میں انڈسٹریل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ فیئر کا آغاز
  • پاکستان اور ایران میں دو طرفہ تجارت بڑھانا ناگزیر ہے، رحمت صالح بلوچ
  • کراچی چیمبر کے غیر معمولی اجلاس عام کا انعقاد