22فروری یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سعودی عرب (نیوز ڈیسک )سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سنیچر 22 فروری کو عام تعطیل ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔
خیال رہے مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا۔ سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات جبکہ بعض میں اتوار کو ہوگی۔
امریکا میں لاپتہ طیارہ مل گیا،سوار تمام افراد ہلاک
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوم تاسیس
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔