کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔
سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، 4 روپے کا ،75مائیکرون کے بیگ پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچہ پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوکاندار کے لئے صرف تین روپے بڑھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو لاہور میں پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بائیکاٹ کا اعلان کریں گے، پنجاب حکومت اور ایف بھی آر سے کئی بار مذاکرات کئے مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن چینی کی
پڑھیں:
ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے، جیت ہمارا مقدر ہو گی: سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹوپی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو، 8 فروری کو عوام نکلے، یہ تاریخی دن تھا، 8 فروری کو ہم بھولیں گے نہیں، ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر ہو گی۔
پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آٹھ دہائیوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گرا سکتے، سازش کے بغیر ہماری حکومت گرائی نہیں جا سکتی، میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں کہ ہماری حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری ایک عظیم الشان دن تھا جس دن عوام نے جمہوری حق استعمال کیا، ہماری جدوجہد عزتِ نفس کے لیے ہے، یہ سیاسی نہیں بلکہ حقوق کی جنگ ہے۔
اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف جیلوں میں قید کارکنوں کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، چیف جسٹس ہمارے کارکنوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ اسیران 10 ماہ اور 11 ماہ بعد جیلوں سے رہا ہوئے، جتنے لوگ جیلوں سے نکلے وہ بیمار ہو کر باہر نکلے۔