پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلسل کردار ادا کر رہی ہے، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کےلیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں بیچ دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ’امن کےلیے متحد‘ کے مشترکہ عزم کی تکمیل کےلیے مشق میں ان ممالک کی شرکت کو سراہا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-7