سی ڈی اے مزدور یونین کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے مزدور یونین کو سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 میں 2930 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ یہ جیت مزدوروں کے اتحاد، جدوجہد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اور ان کی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزدوروں کے حقوق کی فتح ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب مزدور متحد ہوتے ہیں تو وہ ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اور یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مزدور برادری ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونین مستقبل میں بھی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔
غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے کے تمام محنت کشوں کو بھی مبارکباد دی اور ان کے حوصلے اور جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین ہمیشہ محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر فورم پر ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
یہ جیت صرف ایک الیکشن کی جیت نہیں، بلکہ مزدور تحریک کے استحکام اور ان کے حقوق کی بقا کی جیت ہے!
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کے انہوں نے کے حقوق اور ان کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ای او آئی بی میںرجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا، مزدوروں کے لیے میرج گرانٹ میں سو فیصد اضافہ کیا گیا، مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ میں 50فی صد اضافہ کر دیا گیا۔(جاری ہے)
ترجمان مصطفی ملک نے کہا کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں، خواہش ہے مزدروں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں، مزدور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی۔