ڈیرہ اسماعیل اور شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول خارجی رحمت، ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ایک اور خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے،علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔