معاشی استحکام کا سفرجاری،،مہنگائی میں کمی،برآمدات میں اضافہ ہورہاہے،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
دبئی:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ معاشی استحکام کا سفرجاری ہے ،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ،برآمدات میں اضافہ ہواہے۔
دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکراکنامک استحکام آیا،مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی،
جنوری میں ترسیلات زرتین ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان ملک کابڑااثاثہ ہیں،ملک میں 15سے30سال کی عمر کے 60فیصدنوجوان ہیں نوجوانوں کو آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت کے ذریعے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں،ایک ہزار ایگری گریجویٹس کو تربیت کے لیے چین بھیج رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے بے شمارذخائردیئے،پچھلے سالوں میں معدنیات پر کام نہیں ہواتاہم اب معدنیات پر کافی پیشرفت ہوئی ہے۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔