چین کی عالمی سیاحتی شہروں کے لئے بین الاقوامی معیار قائم کرنے میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بیجنگ : انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کی طرف سے منظور شدہ ، چین کی قیادت میں بین الاقوامی معیار “برانڈ ایویلیوایشن، ٹورازم سٹی” کو حال ہی میں باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ۔
منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق
یہ بین الاقوامی معیار عالمی سیاحتی شہروں کا برانڈ جائزہ بنیادی فریم ورک، جائزہ اشارے اور جائزہ عمل کی وضاحت اور تعین کرتا ہے، اور مخصوص انڈیکس عناصر جیسے سیاحت کے وسائل، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، سیاحت کی خدمات کی سہولت، ماحولیاتی تسلسل ، حفاظت، متعلقہ فریقوں کے جائزے، سیاحوں کی تعداد، مالی کارکردگی وغیرہ کے ذریعے دنیا کے مختلف سیاحتی شہروں کی مختلف سطحوں کا جائزہ لیتا ہے، تاکہ صارفین کے لئے حوالہ فراہم کیا جاسکے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کروشین غوطہ خور نے 29 منٹ تک سانس روک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زغرب: کروشیا کے ماہر غوطہ خور ویٹومیر نے پانی کے اندر طویل ترین وقت تک سانس روکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔
ویٹومیر نے خصوصی تربیت اور تیاری کے بعد آکسیجن لینے کے عمل کے بعد تقریباً 29 منٹ 3 سیکنڈ تک زیرِ آب سانس روکے رکھا، جو کہ static apnea کیٹیگری میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ اس کیٹیگری میں فری ڈائیور پانی کی سطح کے اندر رہتے ہوئے بغیر حرکت کے سانس روکتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس شاندار کارنامے کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ ویٹومیر کا کہنا ہے کہ وہ سانس روکنے سے قبل آکسیجن لینے کے عمل سے مدد لیتے ہیں جس سے خون میں آکسیجن کی سطح بڑھ جاتی ہے اور جسم زیادہ توانائی ذخیرہ کر پاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہایت خطرناک بھی ہو سکتا ہے اور صرف پیشہ ور تربیت، طبی نگرانی اور مناسب حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہی کیا جانا چاہیے، کیونکہ آکسیجن لینے کے باوجود یہ تجربہ عام افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔