اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے، ایک حوالاتی منشیات کے مقدمہ میں جبکہ دوسرا چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل میں بند تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کا حوالاتی الیاس نذر پمز اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں خالق حقیقی سے جاملا جہاں اسے علاج کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا، متوفی تھانہ مارگلہ میں درج منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔دوسرے واقعہ میں حوالاتی محمد امین کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ انتقال کرگیا، محمد امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل میں بند تھا۔جیل ذرائع کے مطابق دونوں نعشوں کو قانونی کارروائی مکمل کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی کسی ستون کے پائوں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہوسکتا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی پنجاب کابینہ کی 30ارب کے رمضان پیکیج اور 6ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنیکی منظوری وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپتال منتقلی کے دوران اڈیالہ جیل انتقال کر

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مارٹن کوارٹر کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ اسلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ طحہٰ کے نام سے کی گئی۔

شریف آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ سے 25 سالہ رسول بخش زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

تاہم، پولیس فائرنگ کے تمام واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • پہلگام واقعہ: واگہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
  • عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا
  • پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی