واشنگٹن ،غزہ (صباح نیوز،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی‘ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو میں اسرائیل سے معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا جس کے بعد سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے گا، اور کچھ نہیں بچے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالیوں کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے اپنے بیان پر قائم ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن ممکنہ طور پر پناہ گزین لینے پر راضی ہو جائے گا، ٹرمپ نے اردن
اور مصر کو دھمکی دیتے ہوئے کہ اگر فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر پناہ نہیں دی تو دونوں ممالک کی امداد بند کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہے ہیں۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دران انہوں نے حماس کی جانب سے چھوڑے گئے یرغمالیوں کی حالت پر پریشانی کا اظہار کیا جبکہ تنظیم کے اس اعلان پر بھی تشویش ظاہر کی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ روک رہا ہے۔ ان کے مطابق جہاں تک میری بات ہے اگر سنیچر کو دن 12 بجے تک تمام یرغمالی واپس نہ آئے، میرے خیال میں یہ ایک مناسب وقت ہو گا۔تاہم امریکی صدر نے زور دیا کہ جنگ بندی ختم کرنے کا فیصلہ ان کا ذاتی خیال ہے اور اس ضمن میں اسرائیل خود اپنا فیصلہ کر سکتا ہے۔ بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کہوں گا کہ تمام شرائط کو منسوخ کر دیں اور قیامت برپا ہونے دیں۔ میں کہوں کہ ان کو دن 12 بجے تک لوٹا دینا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تھوڑے تھوڑے کر کے چھوڑنے کے بجائے ایک ہی بار میں اجتماعی طور پر چھوڑ دیا جائے۔ ہم ان (یرغمالیوں) کی واپسی چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو قہر ٹوٹ پڑے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس سے ان کی مراد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ چل جائے گا اور ان کو بھی۔ حماس کو پتا چل جائے گا کہ میرا کیا مطلب ہے۔اس سے قبل امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو اور ترقی کی تجویز کے تحت فلسطینیوں کو واپس آنے کا حق نہیں ہو گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز چینل کے بریٹ بائر کو بتایا کہ فلسطینیوں کو امریکی قبضے کے منصوبے کے تحت غزہ واپسی کا کوئی حق نہیں ہوگا، انہوں نے پیر کو جاری کردہ انٹرویو کے اقتباسات میں اپنی تجویز کو مستقبل کے لیے رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کا مالک ہوجائوں گا اور یہ کہ اس منصوبے کے تحت غزہ سے باہر فلسطینیوں کے رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 مختلف مقامات ہوسکتے ہیں، جسے عرب دنیا اور عالمی برادری کے دیگر حکمرانوں نے مسترد کر دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، وہ ایسا نہیں کریں گے، کیوں کہ ان کے پاس بہت بہتر امکانات ہوں گے، جب بائر نے پوچھا کہ کیا فلسطینیوں کو انکلیو میں واپس جانے کا حق حاصل ہوگا؟ بیشتر گھروں کو اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی فوج نے ملبے میں تبدیل کر دیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ دوسرے لفظوں میں، میں ان کے لیے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں، کیوں کہ اگر انہیں ابھی واپس آنا ہے، تو آپ کے آنے میں کئی سال لگ جائیں گے، یہ جگہ رہنے کے قابل نہیں ہے۔علاوہ ازیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25فیصد ٹیرف عائد کر دیاہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے،عائد کردہ تازہ ترین محصولات، رواں سال 12 مارچ سے نافذ العمل ہو جائیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئے محصولات تمام ممالک پر لاگو ہوں گے جس میں کسی کوکوئی رعایت ،کوئی استثنا حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل اور ایلومینیم امریکا میں بنائے جائیں، غیر ملکی زمینوں میں نہیں۔ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کے تحفظ کے لیے تخلیق کی ضرورت ہے ۔دوسری اجانب یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی محصولات مضبوط اور متناسب جوابی اقدامات کو متحرک کریں گی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے منگل کو بیان میں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات پر محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کاروبار کے لیے خراب، صارفین کے لیے بدتر ہیں۔صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین پر بلاجواز محصولات کا جواب ضرور دیا جائے گا ۔یورپی یونین اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرے گی۔ ہم اپنے کارکنوں، کاروباروں اور صارفین کی حفاظت کریں گے۔ قبل ازیں ۔ فرینڈز آف فلسطین پاکستان کے مطابق منگل کے روز حماس نے قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری رکھنے کے لیے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا ہے اور معاہدے کی شرائط پر پابندی کا اعادہ کیا ہے، بشرطیکہ قابض صیہونی بھی اس کی پابندی کریں۔ حماس نے معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں بروقت پوری کی ہیں تاہم، صیہونی قابضین نے معاہدے کی شرائط کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں، جن میںشمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی میں تاخیر،فلسطینی عوام پر گولہ باری اور فائرنگ کرکے متعدد افراد کو قتل کرنا،پناہ گاہوں کے لیے ضروری سامان (خیمے، پریفابریکیٹڈ گھر)، ایندھن، اور ملبے کو ہٹانے والی مشینری کی رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کرنا تاکہ لاشوں کو نکالا جا سکے اور دوائیوں اور اسپتالوں اور صحت کے شعبے کی بحالی کے لیے ضروری سامان کی ترسیل میں تاخیر شامل ہے ۔ ادھر شام نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا سنگین جرم ہوگا۔یہ بات شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی کو خریدنے اور اس کی ملکیت حاصل کرنے کے ساتھ فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے برطانوی پوڈ کاسٹ دا ریسٹ از پولیٹیکس کے ساتھ انٹرویو میں کہی۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا منصوبہ ایک بڑا جرم ہے جو ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے لیے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے کی مہم کی قیادت کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان انہوں نے کہا کہ یرغمالی رہا نہ ٹرمپ نے کہا کہ کو دھمکی کے مطابق حماس کو کرنے کے جائے گا نہیں ہو کر دیا کے تحت کے لیے دیا ہے کہ اگر

پڑھیں:

قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی

واشنٹگن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حماس نے کہا وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کر رہا ہوں، مجھے اس کیلئے ایوارڈز ملنے چاہئیں، جمعہ کے روز چینی صدر سے بات کروں گا، آج میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینز ویلا میں دوسرافضائی حملہ کیا، کارروائی کے دوران3دہشت گرد مارے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈرگ کارٹلز امریکا میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، کارٹلز امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کیلئے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی عروج پر ہے، بدامنی کا شکا رشہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، انہوں نے ٹیفا سمیت شدت پسند مظاہرین کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • سیلاب
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • اسرئیلی وزیراعظم سے ملاقات : اسرائیل بہترین اتحاد ی، امریکی وزیرخارجہ: یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار‘ حماس پر پھر حملوں کی دھمکی
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
  • اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی
  • صدر ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے دی