چاہت فتح علی خان کا اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مزاحیہ انداز اور بےسُری گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں، جہاں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ میزبان جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور پچھلے ایک سال سے ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان میڈم نور جہاں کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کے ریمیک کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ اگرچہ انہیں اکثر اپنے گانوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ان کے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے ان کے مداحوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان
پڑھیں:
لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔