آفاق احمد کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 2 ملزمان مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کارکنان نے 21 ساتھیوں کے نام بتا دیئے ہیں۔ پولیس نے آفاق احمد کو درج مقدمات میں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد پر 3 مقدمات درج ہیں، 2 مقدمات عوامی کالونی جبکہ 1 مقدمہ لانڈھی میں درج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمات میں جلاوُ گھیراؤ اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 2 ملزمان مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کارکنان نے 21 ساتھیوں کے نام بتا دیئے ہیں۔ پولیس نے آفاق احمد کو درج مقدمات میں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درج مقدمات پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔