آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات حکومتی اجازت سے ہوئی ہوگی،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کوچیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی جس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ٹائم مانگا ہوگا اور سپریم کورٹ نے ٹائم دیا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ ہے اور معاہدے کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت جوڈیشری مالی مشکلات میں بھی ہماری مدد کر رہی ہے تاکہ اربوں روپے کے بقایاجات کے کیسز جلد از جلد نمٹائے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مالیاتی ڈسپلن کے حوالے سے ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔
قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے، اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے حلیف جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اس ایوان میں وفاقی وزیر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جائے گا اور ہم نے مان لیا کہ واقعی حکومت کارپوریشن کو بند نہیں کر رہی ہے مگر اب خبر آئی ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر رہی ہے اور رمضان پیکیج بھی نہیں دیا جارہا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کمیٹی نے متفقہ طو رپر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہ کرنے کی سفارش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس ادارے میں گھپلے ہیں یا کوئی اور خرابی ہے تو اس کو بند کرنے کی بجائے خرابی کو دور کریں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کے لیے اسانیاں پیدا کریں، ایسے ملک نہیں چلا کرتے ہیں اور عوام کی رائے کے بغیر اداروں کو بند نہیں کیا جاتا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ وضاحت دی جائے۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ جس دن یہ معاملہ ایوان میں آیا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو اب بھی بند نہیں کر رہے ہیں مگر اس میں جو مسائل ہیں اس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بہت زیادہ یوٹیلیٹی سٹورز بنائے گئے جو کہ درست نہیں ہے، ادارے کو ری اسٹرکچر کیا جارہا ہے، اس ادارے میں ایک ہی حلقے سے تین ہزار سے زائد افراد ڈیلی ویجز پر بھرتی کیے گئے اور اس حوالے سے ایک سابق وفاقی وزیر نے فون کرکے درخواست کی کہ میرے حلقے کے ملازمین کو نہ چھیڑیں۔
رانا تنویر نے مزید کہا کہ ابھی تک اس ادارے کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم جو بھی فیصلہ کیا جائے گااس سے آگاہ کیا جائے گا۔
سید نوید قمر نے کہاکہ وزیر اعظم آفس اور وفاقی وزیر کے بیانات میں تضاد ہے وزیر اعظم ہائوس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ اس کی ری سٹرکچرنگ کی جارہی ہے، حکومت اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی سٹورز قومی اسمبلی ا ئی ایم ایف کو بند نہیں کیا جائے گا وفاقی وزیر خواجہ ا صف نے کہا کہ جارہا ہے نہیں کیا حوالے سے کہا کہ ا
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
اسپیکر قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا، قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعدوضوابط کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا۔
وفاقی بجٹ پر بحث21 جون کو سمیٹی جائے گی، بائیس جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 24 اور25 جون کوڈیمانڈز، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
اسپیکر نے کہا کہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ سائیس جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
اشتہار