جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ؛ طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ 5ہفتوں میں طلب

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔

وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جا چکا ہے، جامعہ کراچی کی سینٹرل اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل نے طلبہ یونین کے لیے مجوزہ آئین تیار کر لیا ہے جو سیکریٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے۔

عدالت نے 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست تیمور احمد اور دیگر طلبہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 14 اگست کا مبارک دن اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • اسلامی مزاحمت مسلح باقی رہے گی، رہنما حزب اللہ لبنان
  • 4 روزہ جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کی جیت، بلاول بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا فیصلہ
  • پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہوگا، حافظ نعیم
  • 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر:حافظ نعیم
  • کراچی کے نوجوانوں کیلئے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں( حافظ نعیم)
  • اسلامی و خوشحال پاکستان ہی ملکی سالمیت و قوم کی ترقی کا ضامن ہے، اسداللہ بھٹو
  • سندھ ہائیکورٹ؛ طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ 5ہفتوں میں طلب
  • جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی: حافظ نعیم