پی آئی اے کی برطانیہ براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔
برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی کے بعد برطانیہ میں بھی پروازوں کی بحالی کا یقین ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں سے پابندی ہٹوانے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک
پی آئی اے انتظامیہ نے اجازت ملنے پرلندن، مانچسٹراوربرمنگھم کے لیے فوری پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم چند روز قبل برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی
پڑھیں:
حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے واقعہ سے متعلق کی اندراج مقدمہ درج کی درخواست پر پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ کے ماطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے واقعہ سے متعلق شاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ کی اندراج مقدمہ درج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ حمیرا کے گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے۔ مرحومہ اداکارہ کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے۔ حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے اس کے بعد مزید کارروائی کریں گے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے گھر والوں سے پوچھیں کہ وہ مقدمہ درج کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ عدالت نے 16 اگست کوتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر کی موت 7 اکتوبرکو ہوئی جبکہ ان کا فون فروری 2025 تک استعمال ہوا۔ فون کھلا تھا میک اپ آرٹیسٹ کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔ اس فون کے بعد واٹس ایپ ڈی پی بھی ڈیلیٹ کردی گئی۔ میک اپ آرٹیسٹ کوبھی بلایا جائے۔ حمیر اصغر کے بھائی اور دیگر کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس رپورٹ میں واش روم اور کمرے سے خون کے نمونے لینے کا ذکر ہے۔ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہے، ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا جائے۔
تفتیشی افسر کے مطابق اگر ثبوت ملے تو ہم خود مقدمہ درج کرلیں گے۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu