Daily Mumtaz:
2025-09-18@23:26:25 GMT

برطانیہ کا بھی PIA پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

برطانیہ کا بھی PIA پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

فرانس کیلئے پاکستان ایئر لائنز کی پروازیں بحال ہونے کے بعد برطانیہ نے بھی آئندہ ماہ سے پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے پر جولائی 2020 سے برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے پر پابندی عائد ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی نے مبینہ طور پر 12 مارچ 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طے کی ہے۔

اجلاس میں کمیٹی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لے گی، برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کی تازہ ترین آڈٹ رپورٹس پیش کرینگے‘ اگر برطانوی سیفٹی کمیٹی نے منظوری دی تو پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر سکے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ یورپی ممالک میں کامیاب آپریشنز کی بحالی کے بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے پر امید ہے۔

ایئر لائن کی انتظامیہ نے منظوری ملنے پر فوری طور پر لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم حال ہی میں برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان واپس آئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پی آئی اے نے پیرس کے لیے روانہ ہونے والی پرواز کے ساتھ جمعہ کو یورپ کے لیے اپنا آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پروازوں کی بحالی کا جائزہ کا جائزہ لینے پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار احمد

---فائل فوٹو 

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

اِن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں افغان پناہ گاہوں سے کام کر رہی ہیں جہاں 60 سے زائد دہشت گرد کیمپ سرحد پار دراندازی اور حملوں کے مراکز کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اِن دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعاون کے قابلِ اعتماد شواہد موجود ہیں جن میں مشترکا تربیت، غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملے شامل ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو پُرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے بگرام ایئر بیس لینے جارہے ہیں: ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیراعظم حیران رہ گئے
  • پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، وزیرخزانہ
  • افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار احمد
  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے گرانٹ کا اعلان
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش