بانی نے خط میں معاشرے کے خلیج ختم کرنے کی بات کی ہے : بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے خط میں معاشرے میں موجود خلیج ختم کرنے کی بات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں معمول کا احتجاج کیا گیا ، اسمبلی ارکان کو اظہار خیال کا موقع نہیں دیا جا رہا، پاکستان تحریک انصاف جیسے ہمیشہ احتجاج کرتی ہے لیکن آج ہم نے بات کیلئے پوائنٹ آف آرڈر مانگا لیکن ہمیں بولنے نہیں دیا گیا ،یہ حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے ،یہ لوگ فیصلہ کر لیں کہ جمہوریت چلنی ہے یا نہیں ،ہم نے ہر دفعہ کوشش کی کہ یہ ایوان چلے ، ہم آج شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ ہمیں بولنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف پھر مجبور ہو گی کہ مسائل کا کوئی اور حل نکالے ، 18 ملین لوگ 2022 میں غربت کی لکیر سے نیچے آئے ہیں، ملکی معیشت ویتنام کی معیشت سے بھی کم تر حالات پر ہے ۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط اوپن لیٹر تھا، بانی چیئرمین نے معاشرے میں موجود خلیج ختم کرنے کی بات کی، خان صاحب نے خط لکھے عوام کے مسائل کی طرف توجہ دلائی ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے ،پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے ،تاریخ میں کبھی بھی آئی ایم ایف کا وفد عدالت میں نہیں گیا ،ترکی میں آرمی چیف کا بہت رول تھا اور اردگان کو عہدے سے ہٹایا لیکن وہاں کی عوام نکلی اور آئین کا ساتھ دیا اور طیب اردگان کو دوبارہ عہدے پر پہنچایا ۔ انہوں نے کہا میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے ،میرا دوست ہے اسپیکر نما " حوالدار " اس کے دفتر میں نہیں کب گیا ،ہمیں اپنی پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے ، اسد قیصر اسپیکر ہوں ہمارے ممبر سو سے زائد ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے ،میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بیرسٹر سیف
فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے ملک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پورے صوبے میں ورکر کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سزائیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سزائیں دلوانا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے، سزائیں دلوانے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم چیہلنج کرتے ہیں آئیں ہمت کریں، سپریم کورٹ جائیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں، حکومت نے کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10 سال قید کی سزا دلا دی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سزاؤں کے باوجود یاسمین راشد سمیت تمام رہنماؤں کا حوصلہ قابل دید ہے۔