ہانیہ عامر سالگرہ پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے سرحد پار بھی لوگوں کے دل جیتے۔ہانیہ ویسے تو اپنے مزاحیہ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔اداکارہ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں، اس دن کی مناسبت سے انہوں نے مختلف انداز میں فوٹو شوٹ کروایا اور اپنے ستارے برج دلو کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی تھیم پر پانی میں اپنی تصاویر لیں۔اداکارہ نے اپنا بولڈ فوٹو شوٹ پانی میں کروایا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فوٹو شوٹ
پڑھیں:
بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکانٹ بلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بھارت میں بند کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے ۔